سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی وجہ اور سابق چیف سلیکٹر نے فتح کے لیے کن دو کھلاڑیوں کو اہم قرار دے دیا ؟

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں آرام کی غرض سے ڈراپ کیا گیا ہے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔ ادھر سابق چیف سلیکٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ہمارے لیے ہمیشہ مشکل وینیو رہا ہے، ہم 20 سال سے وہاں نہیں جیت سکے ہیں لیکن امید ہر بار ہوتی ہے کہ ہم بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں نہیں لے پاتے ہیں، اس لیے بولنگ کامبی نیشن بہتر کرنا ہوگا۔ محمد وسیم نے مزید کہا کہ کسی بھی وکٹ پر آپ بغیر اسپشلسٹ اسپنر کے نہیں جاسکتے، پرتھ میں دیکھ لیا کہ نیتھن لائن کی گیند ٹرن ہو رہی تھی ، آغا سلمان کو بھی ٹرن مل رہا تھا ، وہاں پاکستان سے غلطی ہوئی کہ ٹیم نے اسپشلسٹ اسپنر نہیں کھلایا ۔ سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے میلبرن میں پاکستان بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے، ان کا کہنا تھا کہ انٹینٹ ہر پلیئر کو دکھانا ہوگا ۔ آسٹریلیا میں رنز بن سکتے ہیں لیکن اس کیلئے نڈر ہوکر بیٹنگ کرنا ہوگی ۔ ایک سوال پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں جس ٹیم کی بولنگ پرفارم کرے گی وہ جیتے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اکثر بیٹنگ کی بات کرتے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں نہیں چلتی لیکن اگر دیکھا جائے تو بیٹرز نے سنچریاں بھی کی ہیں لیکن جہاں بات آتی ہے 20 وکٹیں لینے کی وہاں ہمیں مسئلہ ہوتا ہے ۔ ماضی میں بھی دیکھ لیں تو نظر آئے گا بڑے بڑے بولرز ناکام ہوئے ہیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ جب آپ تین میچز کیلئے 17 یا 18 پلیئرز لے جاتے ہیں تو اس سے یوں لگتا ہے کہ آپ کی سوچ کلیئر نہیں ہے، ایک ٹور پر 15 کافی ہوتے ہیں، اس سے آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کی سمت کیا ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

what astrologers might suggest for each zodiac sign in 2024

Mbappe double helps PSG to 3-1 win over Metz

Pakistan a Major Country in POLO Legecy