Posts

Showing posts with the label ramiz raja troll

رمیض راجہ سے تصوراتی انٹرویو

Image
 صاحب آج ایک مدت کے بعد قلم پکڑا تو قلم ہی سراپا احتجاج ہوگئی کہ اتنی مدت کے بعد کیوں میرا گلہ دبانے لگے ہو ؟ میں نے قلم سے عرض کی بے فکر رہو میں گالیاں نہیں بلکہ چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کا تصوراتی انٹرویو لکھنے لگا ہوں تو قلم بولی بیس سال بعد پھر تصوراتی دنیا میں واپس آ گئے تابی میاں تو میں عرض کی مجبوری ہے کیونکہ بیس سال بعد رسائی کا وہی عالم ہے،دیواریں ہیں کہ شاہی قلعے کی طرح اونچی سے اونچی تر ہوتی جا رہی ہیں، پی سی بی کے میڈیا ترجمانوں کی بارات صحافیوں کے لیے سہولت کار کی بجائے رکاوٹی آلہ کار بنتی جارہی ہے تو قلم بولی مگر یہ سلسلہ تو نجم سیٹھی کے زمانے سے ہی شروع ہوگیا تھا اور تم لاہور کے صحافیوں کی اتنی ہی اہمیت تھی جتنی آج کل سیاسی رواداری کی ہے، جی قلم صاحبہ آپ درست فرما رہی ہیں اگرچہ سیٹھی صاحب کے دور میں ہی ایک سچی خبر پر مجھے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے مگر اس وقت کی دیواریں اس قدر مضبوط نہیں تھیں کہ اندر کی آواز کراچی میں تو سنی جا سکتی ہے مگر لاہور میڈیا کی دوڑیں ہی لگی رہتی تھیں، اچھا چھوڑو نا راجہ صاحب کا تصوراتی انٹرویو کرنے دو گی یا نہیں، تابی جی اگر آپ نے اتنے ع...